Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10 کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

پی ایس ایل 10 کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

راولپںؐڈی : کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم! پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گی۔

تقریب کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، جہاں عابدہ پروین اپنی صوفیانہ آواز سے محفل کو روحانی رنگ دیں گی، اور ان کے ساتھ کچھ نوجوان فنکار بھی اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پھر بات ہو گی اصل مقابلے کی! اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان سیزن کا پہلا میچ رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا، اور شائقین کو ایک زبردست ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔ اس بار پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی ،  لاہور ،  ملتان اور  راولپنڈی  میں ہوں گے۔

ٹیگز: