Sun, September 27, 2026

تائیکوانڈو میں پاکستان کا اعزاز، احسان محسود نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا

تائیکوانڈو میں پاکستان کا اعزاز، احسان محسود نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا

تھائی لینڈ: پاکستان کے کھلاڑی احسان محسود نے تھائی لینڈ میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

احسان محسود نے مقابلوں کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی، ابتدائی مرحلے میں قازقستان کے حریف کو شکست دی، سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو مات دی، جبکہ فائنل میں سری لنکن حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کامیابی کے بعد احسان محسود نے گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

ٹیگز: