Sun, September 27, 2026

سیاسی جماعتیں احتجاج کریں مگر عوام کو مشکلات میں نہ ڈالیں: شرجیل میمن

سیاسی جماعتیں احتجاج کریں مگر عوام کو مشکلات میں نہ ڈالیں: شرجیل میمن

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنی چاہئیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بھی مختلف ادوار میں احتجاج کیے، لیکن کبھی سڑکیں بند کرکے یا دھرنے دے کر عوام کو تنگ نہیں کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کنٹینرز لگانے اور ہٹانے پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہوں گے۔ ان کے مطابق یہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے غیر ضروری اخراجات سے بچانا چاہیے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور سیاسی جماعتوں کو جلسے اور احتجاج کرنے چاہئیں، تاہم اس دوران عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی گرفتار ہوئی، لیکن کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی کو فتنہ و فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: