کراچی :کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے مثالی انتظامات پر سندھ حکومت اور پولیس کی تعریف کی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال، مرکز و صوبوں کے باہمی تعلقات، اور امن و امان کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔