Sun, September 27, 2026

لانگ مارچ کی تاریخ بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عطا تارڑ

لانگ مارچ کی تاریخ بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی مؤثر تیاری نظر نہیں آئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتظامی اور سیاسی طور پر اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، ان کے بقول اب پی ٹی آئی کے پاس کچھ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے کوئی بھی تاریخ مقرر کی جائے، حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور وہ دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کرنا چاہتے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

ٹیگز: