اسلام آباد: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سی سپارک 2026 مشق کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے سمندر میں موجود پاک بحریہ کے مختلف یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ کیا۔
یکم ستمبر سے جاری مشق میں بحری آپریشنز اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچا جا رہا ہے۔ مشق کے دوران امن سے جنگی حالات میں فوری منتقلی کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سی اسپارک 2026 میں بغیر پائلٹ نظام اور ملٹی ڈومین آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ مختلف بحری یونٹس کی مربوط کارروائیوں اور آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔