Wed, September 16, 2026

یومِ بحریہ: نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہدا پر پروقار تقریب، نیول چیف کی پھولوں کی چادر چڑھائی

اسلام آباد:یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہدا پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

 پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور شہدا کے اہلِ خانہ نے تقریب میں شرکت کی۔ نیول چیف نے یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی، پھول رکھے اور شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 تقریب کے دوران پاک بحریہ کے شہدا کی وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ٹیگز: