Sun, September 20, 2026

سعودی عرب کو جنگ میں دھکیلنا ناقابل قبول ہے، دفاعی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہیں: حاقان فیدان

سعودی عرب کو جنگ میں دھکیلنا ناقابل قبول ہے، دفاعی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہیں: حاقان فیدان

انقرہ: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خود اس تنازع میں شامل ہونا نہیں چاہتا۔ 
 حاقان فیدان نے کہا کہ یمن کے حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سعودی عرب کو بعض دفاعی ضروریات پیش آسکتی ہیں، جنہیں ترکیہ پاکستان سمیت طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت پورا کرنے پر غور کرے گا۔ 
 ترک وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے معاشی اثرات ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو نئی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔  

ٹیگز: