اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی پرتشدد گروہ کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے تمام راستے کھلے رکھے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، وزارت داخلہ اور پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں عوام کی زندگی میں خلل نہیں آنے دیا جائے گا اور حکومت کسی سڑک کو بند نہیں ہونے دے گی۔
عطا تارڑ نے وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے متعلق بتایا کہ اسکیم پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اب تک 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق فیول ریلیف کے حصول کے لیے موٹرسائیکل یا رکشے کا مالک ہونا لازمی نہیں۔