Sun, September 20, 2026

بلائنڈ ایشیا کپ: پاک بھارت مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا

بلائنڈ ایشیا کپ: پاک بھارت مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا

ڈھاکا: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا مینز ٹی20 کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 17 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 14 نومبر کو ہوگی، جبکہ باقاعدہ مقابلوں کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا۔

پاکستان ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنی مہم شروع کرے گی۔ اس کے بعد 17 نومبر کو بھارت کے خلاف اہم مقابلہ ہوگا، جبکہ پاکستان اور افغانستان کا میچ 19 نومبر کو شیڈول ہے۔

ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل معین اقبال نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پر کونسل کو خوشی ہے۔ ان کے مطابق عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی شرکت سے بنگلا دیش میں بلائنڈ کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔

ٹیگز: