Wed, September 16, 2026

فرح خان اور دپیکا پڈوکون کے درمیان اختلاف کی افواہیں بے بنیاد، انسٹاگرام اَن فالو کی خبر جھوٹی

فرح خان اور دپیکا پڈوکون کے درمیان اختلاف کی افواہیں بے بنیاد، انسٹاگرام اَن فالو کی خبر جھوٹی

ممبئی :حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ تاثر پایا جانے لگا کہ فلم ساز فرح خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے، جس کے باعث ان کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ مزید یہ کہ کچھ حلقوں نے دعویٰ کیا کہ دپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فرح خان کو اَن فالو کر دیا ہے۔

یہ تمام خبریں اور افواہیں دپیکا کی "آٹھ گھنٹے کی ورک شفٹ" کے حوالے سے کیے گئے طنزیہ تبصروں کے بعد منظر عام پر آئیں، جس پر کافی بحث مباحثہ ہوا۔

تاہم فرح خان نے اس حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس میں واضح کیا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ انہوں نے لکھا "کیا بکواس لکھتے ہو! برائے مہربانی کچھ اور کام ڈھونڈ لو۔"
دپیکا اور فرح خان کے تعلقات پرانی اور مضبوط ہیں، اور یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ دپیکا کی پہلی فلم "اوم شانتی اوم" بھی فرح خان نے ڈائریکٹ کی تھی۔ بعد ازاں دونوں نے فلم "ہیپی نیو ایئر" میں بھی کامیابی سے کام کیا۔

جہاں تک دپیکا کے آٹھ گھنٹے کام کرنے کی پالیسی کا تعلق ہے، تو فرح خان نے اسے خوش گوار انداز میں ایک مذاق کے طور پر لیا تھا، جسے کچھ حلقوں نے غلط سمجھا۔

یہ واضح ہو گیا ہے کہ انسٹاگرام اَن فالو کرنے کی خبریں محض افواہیں ہیں اور دونوں کے تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں۔

ٹیگز: