اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے باقاعدہ آغاز کے لیے بڑے فیصلے کر لیے۔ وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب سے ملاقات میں وزیراعظم نے ورچوئل اثاثہ جات کے ڈھانچے کو فوری مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پاکستان کا ریگولیٹری فریم ورک دنیا کے بہترین نظاموں کے برابر ہونا چاہیے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے راستے کھل سکیں۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ورچوئل اثاثوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے سے ملکی معیشت دستاویزی (Documented) ہوگی اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
Minister of State and Chairman Pakistan Virtual Assests Regulatory Authority Bilal bin Saqib calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. pic.twitter.com/87CYD316ry
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 1, 2026
وزیراعظم نے واضح کیا کہ نظام ایسا ہو جو شفافیت کو یقینی بنائے اور کسی بھی قسم کے مالیاتی خطرات یا غیر قانونی لین دین کا راستہ روکے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "ہم اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔