Wed, September 16, 2026

فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی بڑی کامیابی، میسی کی ہیٹ ٹرک، فرانس اور ناروے بھی فاتح

فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی بڑی کامیابی، میسی کی ہیٹ ٹرک، فرانس اور ناروے بھی فاتح

فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں میں ارجنٹائن، فرانس اور ناروے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی ٹیموں کو اہم فتوحات دلائیں۔

گروپ جے کے میچ میں ارجنٹائن نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات سپر اسٹار لیونل میسی کی شاندار کارکردگی رہی، جنہوں نے ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

گروپ آئی کے میچ میں فرانس نے سینی گال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ایونٹ میں مضبوط آغاز کیا۔ اسی گروپ کے دوسرے مقابلے میں ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور ایونٹ میں برتری حاصل کر لی۔

ٹیگز: