Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔ آج کے کاروبار میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ کا مجموعی انڈیکس 163,380 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، اور انڈیکس 162,163 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: