Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں خوشگوار فضاء قائم ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ آغاز میں ہی 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 1,47,976 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے خاص طور پر آٹو موبائل، بینکنگ، تیل اور گیس کے شعبوں میں دلچسپی دکھائی، جس سے خریداری کا رجحان مزید بڑھا۔

یاد رہے کہ ایک روز پہلے بھی مارکیٹ نے 1547 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا تھا اور انڈیکس 1,46,929 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ادھر کرنسی مارکیٹ میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 282.35 روپے پر آ گیا۔

ٹیگز: