Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی زبردست بہتری دیکھنے کو ملی۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33 ہزار 109 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ یہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی ایک اور بلند سطح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: