Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج کاروباری ہفتے کے چوتھے دن مارکیٹ نے ایک بار پھر مثبت انداز میں آغاز کیا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 139,837 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایک دن پہلے بھی مارکیٹ نے دن کے پہلے حصے میں اچھا مظاہرہ کیا تھا اور انڈیکس 139 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا، لیکن کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ دباؤ میں آ کر منفی زون میں چلی گئی تھی۔

ٹیگز: