Wed, September 16, 2026

امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی امید ہے، ایرانی صدر

 امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی امید ہے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی حالات مزید بگڑنا چاہتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں اچھے نتائج نکلیں گے اور یہ عمل سپریم لیڈر کی رہنمائی میں آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہو رہا ہے، جو عمان کی ثالثی میں ہوں گے۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں، اور ان کے ساتھ نائب وزیر خارجہ، قانونی امور کے اعلیٰ عہدیدار اور جوہری ماہرین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، امریکا کی طرف سے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، سابق مشیر جیرڈ کشنر اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اہم افراد مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ یہ مذاکرات عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں اور ان کے نتائج عالمی سکیورٹی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: