غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں بھی زور پکڑ گئیں ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ جنگ بندی کی ہر کوشش اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔