Wed, September 16, 2026

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری تیز کر دی، سرحدوں پر نئی فوجی کمک پہنچا دی گئی

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری تیز کر دی، سرحدوں پر نئی فوجی کمک پہنچا دی گئی

تل ابیب : اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کے لیے اپنی تیاری تیز کر دی ہے اور سرحدی علاقوں میں نئے فوجی اور ٹینک بھی بھیج دیے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا جہاں ممکنہ طور پر غزہ پر نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جن میں تازہ کارروائیوں میں 64 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں امداد کے انتظار میں کھڑے 13 عام شہری بھی شامل ہیں۔ اب تک غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 62 ہزار 819 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 629 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں قحط اور خوراک کی شدید کمی جاری ہے، بھوک کی وجہ سے مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے، جس سے خوراک کی کمی سے مرنے والوں کی تعداد 303 ہو گئی ہے۔

ٹیگز: