Wed, September 16, 2026

اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید فوجی داخلے کر کے حملے تیز کر دیے، 68 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید فوجی داخلے کر کے حملے تیز کر دیے، 68 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج نے تین مختلف دستوں کے ساتھ شہر میں پیش قدمی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپ اور اسکولوں پر حملے بڑھا دیے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق تازہ حملوں میں شاتی پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 68 فلسطینی مارے گئے، جبکہ خان یونس میں امداد کے منتظر تین افراد بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔

دوسری طرف، چین نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے حق میں کھل کر بات کی ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینی چاہیے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ غزہ میں دو سال سے جاری جنگ نے انسانی المیے کو شدت دی ہے اور اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جو دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی برادری کو فوری جنگ بندی، فلسطینی خودمختاری اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا ہوگا۔

ٹیگز: