Wed, September 23, 2026

 پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام

 پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

 ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز اور پاک فضائیہ کے فضائی دفاعی نظام نے اسے ناکام بنا دیا۔

ٹیگز: