Wed, September 23, 2026

 قابلِ تجدید توانائی اور پی آئی اے سے متعلق امور، محمد اورنگزیب کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

 قابلِ تجدید توانائی اور پی آئی اے سے متعلق امور، محمد اورنگزیب کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

نیویارک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیویارک میں توانائی، ایوی ایشن، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں سے متعلق اہم ملاقاتیں کیں۔

محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے اعلیٰ سطحی توانائی مکالمے میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان میں شمسی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع میں توسیع ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے بوئنگ گلوبل کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن سے بھی ملاقات کی، جس میں پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری اور لیزنگ، اسپیئر پارٹس کی فراہمی اور امریکا کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پی آئی اے کی نجکاری اور ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ کی مختلف ملاقاتوں میں پاکستان میں توانائی، ہوا بازی، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ٹیگز: