Wed, September 16, 2026

امن کی اپیل پر کوئی توجہ نہ دی گئی:انتونیو گوتریس کی ایران پر حملے کی مذمت

 امن کی اپیل پر کوئی توجہ نہ دی گئی:انتونیو گوتریس کی ایران پر حملے کی مذمت

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہوں نے دو دن پہلے ایران میں امن قائم کرنے کی اپیل کی تھی، مگر ایران پر حملہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جنگ روک کر مذاکرات کی ضرورت ہے اور شہریوں کی حفاظت ہونی چاہیے۔

گوتریس نے عالمی برادری سے کہا کہ سفارت کاری کو موقع دیا جائے اور سمندری راستوں کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری کا احترام کرنے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان، چین اور روس نے ایران کی حمایت کی ہے۔

ٹیگز: