Sun, September 20, 2026

 آٹو صنعت میں جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہوگا: احسن اقبال

 آٹو صنعت میں جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہوگا: احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کو عالمی مارکیٹ کے لیے معیاری اور جدید مصنوعات تیار کرنا ہوں گی۔

 پاکستان آٹو شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پیداوار میں اضافے کے ساتھ مصنوعات کے معیار اور جدت پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ ملک کے پیداواری ڈھانچے میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ضروری ہے۔ صنعتی ترقی پاکستان کی معاشی ترقی اور روزگار کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کے ہنر سے آراستہ کرنا ہوگا۔ نوجوان افرادی قوت آٹو صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

 احسن اقبال نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کو ملکی معیشت میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی، ہنرمند افرادی قوت اور برآمدات میں اضافے سے پاکستان کی معاشی بنیاد مزید مضبوط کی جاسکتی ہے۔

ٹیگز: