Wed, September 16, 2026

ماہرہ خان اور سلیم کریم کا رقص، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان اور سلیم کریم کا رقص، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ماہرہ خان بھارتی گانوں پر رقص کرتی نظر آتی ہیں، جن میں ’انار کلی ڈسکو چلی‘ بھی شامل ہے۔ ایک ویڈیو میں سلیم کریم بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ویڈیوز ماڈل سکندر رضوی کی شادی کی تقریب کی ہیں، جو حال ہی میں سامنے آئیں اور تیزی سے مقبول ہو گئی ہیں۔

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے ہیں۔ کچھ صارفین نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ڈانس ویڈیوز پر تنقید کی اور کہا کہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر کو ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ دوسری طرف، کچھ مداحوں نے ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریف کی۔ ان ویڈیوز کی مقبولیت کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس پر مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں

ٹیگز: