Thu, September 17, 2026

پنجاب میں تعلیمی منصوبوں میں تیزی:مریم نواز کا طلباء کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان

پنجاب میں تعلیمی منصوبوں میں تیزی:مریم نواز کا طلباء کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان

عارفوالہ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے طلباء کے لیے ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی جبکہ انہیں جدید تعلیمی سہولیات کے لیے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس بھی دیے جائیں گے۔

عارفوالہ میں نوازشریف سکول آف ایمیننس کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 49 ہزار سرکاری سکولوں میں سے 10 ہزار سکول اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہر تحصیل میں نوازشریف سکول آف ایمیننس قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شہری ان کی ذمہ داری ہے اور 13 کروڑ عوام کی خدمت ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں بہتری اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیگز: