اسلام آباد: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے طلباء کے لیے ایک بڑی تعلیمی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ اب پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلباء گوگل کی جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) سروسز کو ایک سال کے لیے مفت استعمال کر سکیں گے۔
اس پیشکش کے تحت گوگل کی Gemini AI Pro Plan سبسکرپشن طلباء کو بغیر کسی قیمت کے فراہم کی جائے گی، جو انہیں جدید ترین AI ٹولز، تحقیقاتی معاونت، اور تخلیقی سہولیات تک رسائی دے گی۔
گوگل کی اس سکیم میں کئی اہم فیچرز شامل ہیں جیسے کہ جیمنائی 2.5 پرو ماڈل تک رسائی، جو طلباء کو گہرائی سے تحقیق، تجزیہ اور مواد تخلیق کرنے میں مدد دیتا ہے۔
گوگل ایپس (Docs, Gmail, Slides, Meet) میں AI انٹیگریشن، تاکہ طلباء ای میلز کا خلاصہ، اسائنمنٹس کی تیاری، اور پریزنٹیشنز آسانی سے بنا سکیں۔NotebookLM جیسا ذاتی نوعیت کا ریسرچ ٹول، جو طلباء کی تحقیق کو زیادہ موثر اور منظم بناتا ہے۔
Veo اور Flow جیسے AI ویڈیو ٹولز کی مدد سے تخلیقی ویڈیوز بنانے کی سہولت بھی ہے۔2 ٹی بی گوگل کلاؤڈ اسٹوریج، جس سے تمام تعلیمی مواد محفوظ اور ہر وقت دستیاب رہے گا۔