Thu, September 17, 2026

پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان ، فارم 47 جاری

پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان ، فارم 47 جاری

کراچی : الیکشن کمیشن نے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور فارم 47 جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، اس ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی نے 72,964 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ جی یو آئی پاکستان کے امیدوار مولانا رشد اللہ شاہ 9,489 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی انتخاب کے دوران 88,017 ووٹ کاسٹ کیے گئے اور ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح 31.68 فیصد رہی۔ یہ نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جسے اب آغا شہباز خان درانی نے جیتا ہے اور پیپلز پارٹی کا پرچم بلند کیا ہے۔
 
 

ٹیگز: