Thu, September 17, 2026

بچوں کا نیا ب فارم ضروری، پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں ملے گا: نادرا

بچوں کا نیا ب فارم ضروری، پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں ملے گا: نادرا

لاہور:نادرا نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب پرانے ب فارم پر بچوں کا پاسپورٹ نہیں بنے گا۔ ترجمان نادرا سید شباہت علی کے مطابق، ہر بچے کے لیے نیا ب فارم ضروری قرار دیا گیا ہے جس میں تصویر اور فنگر پرنٹس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ     3 سال سے کم عمر بچوں کا اندراج پرانے طریقے سے ہوگا۔    3 سال سے زیادہ بچوں کا مکمل بائیومیٹرک اور تصویری اندراج لازمی ہوگا۔    10 سے 18 سال تک کا ب فارم مزید سخت جانچ کے تحت ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ اب شادی شدہ خواتین اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کروا سکتی ہیں، اور ایف آر سی اب وراثتی اور دیگر قانونی امور کے لیے بھی قابل قبول ہوگا۔

ٹیگز: