Thu, September 17, 2026

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ٹرمپ

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھائے گا اور اسے سخت معاشی نقصان پہنچایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا مہنگے ایندھن کی قیمت برداشت کر سکتا ہے، تاہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسی کا مقصد اس کی اقتصادی طاقت کو محدود کرنا اور اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

ٹیگز: