Wed, September 16, 2026

"ایران کو ایٹمی بم نہیں بنانے دیں گے"؛ صدر ٹرمپ کا ایرانی نیوکلیئر مواد قبضے میں لینے کا اعلان، پاکستانی قیادت ایک بار پھر ستائش کا مرکز

ایریزونا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل کو "فیصلہ کن" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا ایرانی 'نیوکلیئر ڈسٹ' حاصل کر کے تہران کو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے باہر کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات اتنے اہم ہیں کہ ویک اینڈ کے دوران بھی ان کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا
ایریزونا میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے معاہدے کے خدوخال واضح کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے ایٹمی مواد واپس لانے میں کامیاب ہو جائے گا، جس کے بعد ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ماضی کے برعکس اس بار ایران کے ساتھ کسی قسم کا مالی تبادلہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی نقد رقم دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "زبردست شخصیات" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں کی غیر معمولی کوششوں کی وجہ سے ہی آج دنیا امن کی طرف بڑھ رہی ہے۔
 امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ نیٹو نے ان سے مدد مانگی ہے، مگر اب امریکا کو ان کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے نیٹو کو واضح پیغام دیا کہ وہ اب امریکا کے محتاج ہیں۔ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے تعاون کو سراہتے ہوئے انہیں امن کا شراکت دار قرار دیا۔

ٹیگز: