Wed, September 16, 2026

آبنائے ہرمز پر کوئی ٹیکس قبول نہیں، صدر ٹرمپ ایران کو نیوکلیئر بم حاصل نہیں کرنے دیں گے: پیٹ ہیگستھ

آبنائے ہرمز پر کوئی ٹیکس قبول نہیں، صدر ٹرمپ ایران کو نیوکلیئر بم حاصل نہیں کرنے دیں گے: پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن :امریکی وزیرِ دفاع اوروزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے واشنگٹن میں عالمی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم ترین پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پہلے سے کہیں زیادہ جنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران کسی بھی صورت نیوکلیئر بم نہیں رکھ سکتا، تاہم ان کے ساتھ جو بھی نیا معاہدہ ہوگا، وہ امریکی مفادات کے مطابق اور اچھا ہوگا۔

امریکی وزیرِ دفاع نے خلیجِ فارس میں بحری جہاز رانی پر بات کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا کہ آبنائے ہرمز کو پہلے کی طرح بین الاقوامی تجارتی راستے کے لیے مکمل طور پر کھولنا ہوگا اور اس گزرگاہ پر کسی قسم کا ٹیکس یا چارجز ہرگز قبول نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اچھے طریقے سے جانتا ہے کہ اسے اب کیا کرنا ہے۔

خطے میں جاری سفارتی تناؤ کے حل میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، اور اس وقت پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل (آرمی چیف) جاری مذاکرات میں انتہائی شاندار اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے چین اور یوکرین کے حوالے سے بھی امریکی ترجیحات واضح کیں۔ انہوں نے بتایا کہ چینی وزیرِ دفاع سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور دونوں ممالک اب ایک نئے قسم کے تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے تحت دفاعی ٹیمیں ہر ماہ ملاقاتیں کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عزم دہرایا کہ یوکرین کو دفاع کے لیے جو بھی مدد درکار ہوگی وہ فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں یورپ سے بھی پورا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ٹیگز: