اٹلی :جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے مشترکہ بیان میں جی سیون نے ایران پر زور دیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی جیسی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کرے۔ وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ ایسے مذاکرات کیے جائیں جو مکمل، قابلِ جانچ اور دیرپا معاہدے کی شکل اختیار کریں۔
بیان میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ کے خلاف ایران میں گرفتاری اور سزائے موت کے مطالبات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جی سیون وزرائے خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔