Thu, September 17, 2026

تحریک لبیک کی مبینہ پرتشدد سرگرمیاں، ایف آئی اے متحرک، بینک اکاؤنٹس منجمد

تحریک لبیک کی مبینہ پرتشدد سرگرمیاں، ایف آئی اے متحرک، بینک اکاؤنٹس منجمد

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی مبینہ ریاست مخالف اور پرتشدد سرگرمیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جماعت کے متعدد اہم رہنماؤں کے مالی اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے، جبکہ پرتشدد احتجاج میں استعمال ہونے والی فنڈنگ کی نشاندہی پر متعدد بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بعض اکاؤنٹس میں بیرونِ ملک سے رقوم منتقل کی گئیں، جو مبینہ طور پر پرتشدد دھرنوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی گئیں۔

ایف آئی اے نے بینکنگ ریکارڈ اور مالیاتی لین دین کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں اور پوچھ گچھ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: