Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت کے خلاف سخت اقدام، 92 بینک اکاؤنٹس منجمد اور ہتھیار برآمد

پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت کے خلاف سخت اقدام، 92 بینک اکاؤنٹس منجمد اور ہتھیار برآمد

لاہور: پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جماعت کے 92 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے اور اس کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انتہا پسند جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، جس کے پیشِ نظر سخت اقدامات کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 32 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ جماعت کے 90 فنانسرز کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 84 فیصد آئمہ کرام نے 25 ہزار روپے کے وظیفے کے لیے رجسٹریشن کروا دی ہے، تاکہ مالی شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: