Thu, September 17, 2026

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چار ماہ تک علاج نہ ہونے کا تاثر درست نہیں ،رانا ثناءاللہ

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چار ماہ تک علاج نہ ہونے کا تاثر درست نہیں ،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق سیاست کرنے پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں 4 ماہ کی غفلت کی بات غلط ہے اور اس قسم کی معلومات پھیلانا سیاسی مقاصد کے لیے کرنا مجرمانہ عمل ہے۔

رانا ثنا اللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنوری کے پہلے ہفتے میں اپنی صحت کی شکایت کی تھی، جس کے بعد 16 جنوری کو ان کا معائنہ کیا گیا۔ مزید 19 جنوری کو ان کا دوبارہ معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد انہیں ڈاکٹر کی طرف سے علاج دیا گیا۔ 24 جنوری کو عمران خان کو انجیکشن بھی لگایا گیا۔ ان تمام باتوں کی تصدیق ڈاکومنٹس میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ 25 بار مختلف ڈاکٹروں نے کیا، اور 9 دسمبر کو جب میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا، تو عمران خان نے اپنی آنکھ کی شکایت نہیں کی تھی۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے بھی اپنی آنکھ کے حوالے سے شکایت کی اور کہا کہ اگر جلد علاج نہ کیا گیا تو بینائی کا نقصان بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے معاملے میں لاپرواہی کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کیس میں غفلت برتی گئی ہے۔

ٹیگز: