Wed, September 16, 2026

جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، حکومت تیار، پی ٹی آئی کو سہولیات میسر:رانا ثناءاللہ

 جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، حکومت تیار، پی ٹی آئی کو سہولیات میسر:رانا ثناءاللہ

سکھر: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف سیاسی ڈائیلاگ سے مضبوط ہوتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شروع سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ حکومت ہر وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر اپوزیشن مذاکرات چاہتی ہے تو وہ سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی صرف مذاکرات کی باتیں کرتی ہے، عملی اقدامات نہیں کرتی۔ سپیکر آفس ہر وقت کھلا ہے، لیکن اپوزیشن کو خود آنا ہوگا۔

سردار ایاز صادق نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ سہولیات دی گئی ہیں جو عام قیدی کے لیے ممکن نہیں۔

ٹیگز: