Wed, September 16, 2026

زارا نور عباس اور اسما عباس کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا

زارا نور عباس اور اسما عباس کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا

لاہور : پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ماں بیٹی کی جوڑی ہم رنگ روایتی لباس میں مختلف گانوں پر رقص کرتی نظر آئی۔ دونوں کی بے تکلفی اور محبت نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

زارا نے ویڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے ڈانس کے سٹیپس باقاعدہ طور پر نہیں سیکھے، تاہم برسوں کی قربت کے باعث ان کی حرکات اور انداز خود بخود ان میں منتقل ہوگئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈانس کے دوران اگر ان سے کوئی سٹیپ غلط ہوجائے تو اسما عباس محبت سے انہیں درست طریقہ بتاتی ہیں۔ زارا کے مطابق ان کی والدہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی اسی شفقت سے ان کی رہنمائی کرتی ہیں۔

ویڈیو پر حرا مانی، حرا خان، حنا آفریدی سمیت دیگر مداحوں اور شوبز شخصیات نے بھی محبت بھرے تبصرے کیے۔

ٹیگز: