Wed, September 16, 2026

پروفیسرکا شاندار ڈانس، طلبہ کے لیے نیا سرپرائز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پروفیسرکا شاندار ڈانس، طلبہ کے لیے نیا سرپرائز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلورو: ایک پروفیسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ انتہائی مہارت کے ساتھ ہپ ہاپ ڈانس پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بنگلورو میں ہونے والے پروگرام میں پشپا راج   نامی پروفیسر نے بیٹ باکس مکس گانے پر شاندار پرفارمنس دی، جس پر طلبہ سمیت دیگر لوگ بھی دنگ رہ گئے۔

پروفیسر پشپا راج کے اس منفرد ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور ویڈیو لاکھوں افراد تک پہنچ گئی۔ اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے گئے، جس میں صارفین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پروفیسر کی یہ غیر معمولی صلاحیت ان کے تدریسی کام کے علاوہ بھی سامنے آئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ "پروفیسر کو اب ڈانس کی کلاسز شروع کرنی چاہئیں!" جبکہ دوسرے نے کہا، "یہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ پروفیسر کو زبردستی تدریس میں ڈالا گیا ہے، وہ تو ایک پیدائشی ڈانسر ہیں!"

ٹیگز: