Wed, September 16, 2026

بڑھتے جرائم پر زارا نور عباس کا اظہارِ تشویش، بچوں کی حفاظت پر سوال اٹھا دیا

بڑھتے جرائم پر زارا نور عباس کا اظہارِ تشویش، بچوں کی حفاظت پر سوال اٹھا دیا

کراچی: اداکارہ زارا نور عباس نے ملک میں بچوں کے خلاف پیش آنے والے زیادتی اور قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ’’بدترین وقت‘‘ قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام سٹوری میں اداکارہ نے کہا کہ مسئلہ صرف جرائم میں اضافہ نہیں بلکہ مجرموں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا بھی ہے۔ ان کے مطابق جب ایسے واقعات میں سزا اور احتساب کی واضح مثال سامنے نہ آئے تو جرائم پیشہ افراد کے حوصلے مزید بڑھ سکتے ہیں۔

زارا نور عباس نے سوال اٹھایا کہ ایسے ماحول میں والدین اپنے بچوں کو کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اگر قانون مؤثر تحفظ فراہم نہ کرے تو ان کے پاس کیا راستہ باقی رہ جاتا ہے۔

اداکارہ نے میر رضا علی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قبر کشائی کے بعد ہونے والے دوبارہ پوسٹ مارٹم میں ابتدائی مؤقف کے برعکس تشدد اور گولی لگنے کے شواہد سامنے آئے۔

انہوں نے کراچی میں کمسن بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف والدین بلکہ پورے معاشرے میں خوف اور بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔

ٹیگز: