Wed, September 16, 2026

اداکارہ کبریٰ خان کا ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کی دلچسپ آراء

اداکارہ کبریٰ خان کا ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کی دلچسپ آراء

لاہور : اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر مداحوں نے دلچسپ اور مثبت تبصرے کیے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں کبریٰ خان اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

کبریٰ خان کی شاندار اداکاری کی بدولت وہ کافی مقبول ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اداکار گوہر رشید سے شادی کی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ان کے ڈرامہ سیریل "نور جہاں" میں کی جانے والی اداکاری کو بھی ناظرین نے بہت سراہا۔

کبریٰ خان کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا، "بہت زبردست! آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں"، جبکہ دوسرے نے کہا، "آپ تو چھوٹی بچی کی طرح لگ رہی ہیں"۔

ٹیگز: