Wed, September 16, 2026

بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان

گلگت:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت خطے کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور بعد ازاں پاکستان میں شمولیت کی درخواست دی، جبکہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام نے انتخابات میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بااختیار بنانا اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق، حقِ حاکمیت، حقِ روزگار اور حقِ ملکیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

ٹیگز: