Wed, September 16, 2026

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے لیے سرگرم، سکردو آمد

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے لیے سرگرم، سکردو آمد

سکردو:گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کی قیادت کے لیے اسکردو پہنچ چکے ہیں۔

پی پی پی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

گلاب پور میں پاور شو کے بعد بلاول بھٹو زرداری اپنے اس انتخابی دورے کے دوران چلاس، غذر اور گلگت کا بھی رخ کریں گے، جہاں وہ مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی مہم چلائیں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی پی پی چیئرمین کی خطے میں آمد سے انتخابی سرگرمیوں میں شدید تیزی آ گئی ہے۔

ٹیگز: