Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10 میں کمنٹری کا نیا رنگ، اردو اور انگلش کمنٹری پینل کا اعلان

پی ایس ایل 10 میں کمنٹری کا نیا رنگ، اردو اور انگلش کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے ایک نئی اور دلچسپ پیش رفت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اس سیزن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا انتظام کیا گیا ہے۔ اردو کمنٹری کی ذمہ داری طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ سنبھالیں گے، جو میچز کی تفصیل اردو میں شائقین تک پہنچائیں گے۔

پریزینٹرز کے طور پر زینب عباس اور ایرین ہالینڈ میچز کی میزبانی کریں گی، جو اس سیزن کو ایک نیا رنگ دینے والی ہیں۔

انگلش کمنٹری پینل میں الیسٹر کک اور مارٹن گپٹل پہلی بار شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جن کے ساتھ جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کارک اور مارک نکولس بھی موجود ہوں گے۔ پاکستانی کمنٹیٹرز میں وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر کرکٹ کے بڑے نام شامل ہیں، جو کرکٹ کے حوالے سے اپنی گہری معلومات سے شائقین کو آگاہ کریں گے۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔

ٹیگز: