دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے 4 معروف کرکٹرز شامل ہیں۔ وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے۔
اس پینل میں دیگر عالمی کرکٹرز میں روی شاستری، ناصر حسین، این سمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، نیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی کمنٹری کریں گے۔
خاص طور پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ کی کمنٹری پینل کا حصہ بنیں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز کل سے ہو گا، اور پاکستان اپنی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا۔