Wed, September 16, 2026

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز کے کمنٹری پینل اور نشریاتی انتظامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچز کے لیے کمنٹری پینل میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک کے ساتھ ساتھ سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔

وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز کے علاوہ جنوبی افریقی سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر موجود ہوں گے۔

نشریات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جس میں 28 کیمرے، بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس شامل ہیں تاکہ میچز کو بہترین معیار میں دکھایا جا سکے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو لاہور میں اور دوسرا 20 اکتوبر کو راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: