Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل سیزن 10: پہلی بار اردو کمنٹری، انگریزی اور اردو پینلز کا اعلان جلد ہوگا

پی ایس ایل سیزن 10: پہلی بار اردو کمنٹری، انگریزی اور اردو پینلز کا اعلان جلد ہوگا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اس سے شائقین کو قومی زبان میں لیگ میچوں کا جوش و خروش دیکھنے کا موقع ملے گا، جو شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 2025 کا سیزن 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: