مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر کے دو انتخابی حلقوں کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔ ایل اے 27 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نورین عارف کامیاب قرار پائیں، جبکہ ایل اے 28 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بازل نقوی نے میدان مار لیا۔
ادھر انتخابی نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ مختصر اور تجربہ کار ارکان پر مشتمل ہوگی، جبکہ مہاجرین کی مخصوص نشستوں سے کامیاب ہونے والے ارکان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔