Wed, September 16, 2026

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان، ن لیگ کا ساتھ دینے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان، ن لیگ کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد:اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اس تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایوانِ صدر میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ "ہم نے صدر مملکت کو اپنے فیصلوں پر اعتماد میں لیا ہے، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔"

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ن لیگ کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں، اس لیے وہ تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "آزاد کشمیر کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔"

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ "آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا، کمیٹی قائم کرکے سیاسی بحران سے نکلنے کی کوشش کی گئی ہے۔"

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ "آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ضروری ہے، موجودہ حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔"

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھے گی اور پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت کرے گی۔

ٹیگز: